ریاست جھارکھنڈ کے دمکا میں ایک ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'گھر میں چوری کی نیت سے گھسے ایک شخص کا مقامی لوگوں نے پیٹ پیٹر کر قتل کر دیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ وِرام منڈل نام کے شخص کے یہاں صبح سویرے چوری کی نیت سے گھسے پرمود کو لوگوں نے پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے لگے۔ اس پٹائی سے پرمود کی موت ہو گئی۔