جھارکھنڈ:بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی ریٹائر ہوچکے ہوں لیکن ان کے کروڑوں چاہنے والے آج بھی ان سے اُتنا ہی پیار کرتے ہیں بلکہ کچھ مداح تو ایسے بھی ہیں جو دھونی کو بھگوان کی طرح پوجتے ہیں۔ ان میں سے ایک سُبودھ کُشواہا ہیں۔ سبودھ مہندر سنگھ دھونی کے بہت بڑے پرستار ہیں۔ انہوں اپنے کمرے میں بھگوان کی تصویر کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔ Subodh is Special Fan of Mahendra Singh Dhoni
مہندر سنگھ دھونی کا اسپیشل پرستار دھونی کے پرستار سُبودھ بہار حاجی پور کے رہنے والے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی سے ان کی محبت نے انہیں رانچی کی طرف کھینچ لیا۔ 8 سال قبل سُبودھ رانچی چلے گئے اور ہرمو میں مہندر سنگھ دھونی کے گھر کے قریب کرائے کے کمرے میں رہنے لگے۔ ہرمو میدان کا کرکٹ پریکٹس کے لیے انتخاب کیا اور اپنے بھگوان کی جھلک پانے کے فراق میں رہنے لگے۔ سُبودھ کے مطابق انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کو دیکھ کر ہی کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا۔ سُبودھ ایک بہترین کرکٹر ہیں اور کئی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن ایشان کشن کے ساتھ بھی کئی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا خواب تھا کہ وہ بھی بھارتی ٹیم کا حصہ بنیں، تاہم ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکا۔ ایسے میں اب وہ 'سُبودھ ماہی' کے نام سے اپنا کرکٹ ٹریننگ سینٹر چلا رہے ہیں۔ Mahendra Singh Dhoni Birthday
سُبودھ کُشواہا کے کمرے میں دھونی کی بے شمار تصاویر ہیں سبودھ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے مہندر سنگھ دھونی سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کئی بار کوشش کی کہ اپنے بھگوان کا حقیقی نظارہ کر سکیں لیکن ان کا خواب 2021 میں پورا ہوا اور تب سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس کے بعد سُبودھ کو کئی بار مہندر سنگھ دھونی سے ملنے کا موقع مل چکا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی بھی سُبودھ کو جاننے اور پہچاننے لگے۔ دھونی اور سُبودھ کے درمیان محبت اُس وقت گہری ہوگئی جب دبئی میں منعقدہ آئی پی ایل میچ کے دوران سُبودھ کو مہندر سنگھ دھونی کی تصویر والی جرسی دبئی سے رانچی بھیجی گئی۔ اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی سے سُبودھ کی محبت مزید بڑھ گئی۔
دھونی کی دستخط شدہ ٹی شرٹ سُبودھ کے پاس دھونی سے جڑی بہت سی یادیں ہیں۔ ہر سال 7 جولائی کو مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ وہ دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ سبودھ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اس کی آنکھ کھلتی ہے، وہ دھونی کو دیکھنا چاہتا ہے۔ اس لیے انہوں نے پورے کمرے کو مہندر سنگھ دھونی کے کٹ آؤٹس سے سجا رکھا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے تئیں اس جنون کے حوالے سے سُبودھ کے جونیئر کرکٹر کا کہنا ہے کہ سُبودھ کا یہ جنون آج کا نہیں ہے بلکہ کافی عرصے سے سبودھ ماہی کے پیچھے دیوانہ ہے۔ آج سُبودھ بچوں کو کرکٹ کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے فارم ہاؤس کے قریب ہی ایک ٹریننگ سینٹر کھولا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہی کو ان کے سینٹر میں آئیں یا نہ آئی لیکن ان کے گھر بغل میں ٹریننگ سینٹر ہونے سے ان کا آشیرواد بچوں کا ملتا رہے گا۔