اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھنٹی میں 7 نکسلی گرفتار

ریاست جھارکھنڈ کے کھنٹی میں پولیس نے 5 لاکھ کے انعامی نکسلی سمیت 7 نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے اسلحہ کا ایک ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے۔ یہ تمام نکسلی اڑکی مارنگدا تھانے کے سرحدی علاقے میں جمع ہوکر کسی بڑے حادثے کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

کھنٹی میں 7 نکسلی گرفتار
کھنٹی میں 7 نکسلی گرفتار

By

Published : Aug 25, 2020, 6:36 PM IST

ضلع میں نکسلی تنظیم بھاکپا کے خلاف جھارکھنڈ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔کھنٹی پولیس کی قیادت میں پولیس نے نکسلائٹ کے سب زونل جیتا رائے منڈا کو گرفتار کیا ہے، جس پر 5 لاکھ کا انعام ہے۔ساتھ میں پولیس نے دیگر 7 نکسلیوں کوگرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے گرفتار نکسلیوں کی نشاندہی پر مختلف اضلاع کے تھانہ علاقوں میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

کھنٹی میں 7 نکسلی گرفتار

گرفتار نکسلیوں نے متعدد بڑے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ، جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت شامل ہے۔

پیر کے روز ، کھنٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ماؤنوازوں کا ایک گروہ تھانہ اڑکی مارہنگدا کے سرحدی علاقے میں جمع ہواہےاور وہ کسی بڑے واقعے کو انجام دینے کے فراق میں ہے۔

اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور فوری طور پر ٹارگٹ ایریا میں کارروائی شروع کردی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے رنگ رونگ جنگل کے قریب 7 نکسلیوں کو اسلحہ ، گولیوں اور دیگر قابل اعتراض اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ، نکسلی جیتارائے منڈا نے بتایا کہ وہ وہ پارٹی میں سب زونل کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔اور بدنام زمانہ نکسالی امت منڈا ، مہاراج پرمانیک ، بودیا پہن اسکواڈ کا ایک سرگرم رکن ہے۔

جیتا رائے منڈا کے اوپر مختلف تھانہ میں 28 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار نکسلیوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں متعدد IED بم نصب کیے گئے ہیں۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے رانچی، سرائیکلا اور چائے باسہ اضلاع کی پولیس کے ساتھ مل کر بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ، گولیاں ، آئی ڈی اور دیگر اشیاء کو برآمد کیا۔ اس اسکواڈ نے انتخابات کے دوران پولیس پارٹی کو نقصان پہنچایا تھا۔ سرائیکلا ضلع کے کوکڈو ہاٹ میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے، بدنی گائوں میں پولیس کانسٹیبل آشیشان پورتی کے قتل سمیت متعدد قتل کے معاملے، ، آتش زنی جیسی حادثوں کو انجام دیا ہے۔

کھنٹی کے ایس پی آشوتوش شیکھر نے نکسلیوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔اس مہم میں ، بنیادی طور پر سیپ ، ایس ایس بی ، جھارکھنڈ جیگوار کے جوانوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details