لاک ڈاؤن کی وجہ سے جھارکھنڈ کے گریڈیہ، ہزاری باغ اور بوکارو اضلاع کے 31 تارکین وطن مزدور گذشتہ 5 ماہ سے میانمار میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مزدوروں کو نہ تو کام کے بدلے اجرت مل رہی ہے اور نہ ہی وقت پر کھانا، جس کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بنا کر اپنے وطن واپس جانے کی درخواست کی ہے۔
دراصل جھارکھنڈ کے 31 پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدور روزی روٹی کے لئے میانمار گئے تھے۔ مزدوروں کو وہاں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزدوروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ویڈیو وائرل کرکے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی طرح انہیں ملک واپس بلا لیا جائے۔
گریڈیہ کے پھنسے مزدور
ضلع گریڈیہ کے کلیشور مہتو، رام دیو مرمو، بھاگیرتھ مہتو، نیل کنٹھ مہتو، دھنیشور مہتو اور پرمیشور مہتو پھنسے ہوئے ہیں۔