ریاست جھارکھنڈ کے جامتاڑہ ضلع میں کورونا پازیٹیو ملنے کا یہ دوسرا معاملہ ہے ۔ ریاست کے لئے راحت دینے والی بات یہ ہے کہ گذشتہ 36 گھنٹے میں صرف تین پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔
جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد ہوئی 106 - ہزاری باغ میں تین ،
جھارکھنڈ کے جامتاڑہ ضلع میں آج دوسرے کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد ریاست میں کویڈ 19 کی تعداد بڑھ کر 106 ہوگئی ہے ۔
![جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد ہوئی 106 جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد ہوئی 106](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6993048-862-6993048-1588171932213.jpg)
جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد ہوئی 106
اس سے قبل سوموار کو سب سے زیادہ 20 کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد دار الحکومت رانچی میں کورونا ہاٹ اسپاٹ بنے ہند پیڑھی علاقے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا گیاتھا۔
ریاست میں ریڈزون بنے رانچی میں دو غیر ملکی باشندے سمیت کل 77 ، بوکارو میں دس ، ہزاری باغ میں تین ، پلامو میں تین ، گڑھوا میں تین ، سمڈیگا میں دو، دھنباد میں دو ، دیوگھر میں دو ، کوڈرما میں ایک ، گریڈیہہ میں ایک اور جامتا ڑہ میں دو کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے ۔