اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں بچے کی لاش برآمد، بَلی کا امکان - بلی

جھارکھنڈ میں دو بچوں کے لاپتہ ہونے کے بعد آج ایک بچہ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔  بچہ کو توہم پرستی کے لیے قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

جھارکھنڈ میں بچے کی لاش برآمد، بَلی کا امکان

By

Published : Jul 11, 2019, 3:45 PM IST

ریاست جھارکنڈ کے لتیہار میں آج ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، منیکا تھانہ کے تحت سمرہٹ گاؤں میں دو بچوں کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک بچہ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش ندی کے پاس ریت میں دبی ہوئی ملی۔

مقامی لوگوں نے سنیل نامی اوجھا پر بلی دینے کا الزام لگایا ہے۔

جھارکھنڈ میں بچے کی لاش برآمد، بَلی کا امکان

وہیں گاؤں کی ایک بچی بھی منگل سے غائب ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ سنیل نے اس کی بھی بلی دی ہوگی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کو حساس دیکھتے ہوئے پورے علاقے کو ناکہ بندی کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details