پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اوبریہ مارگ پر صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ بزنس مین نکیش مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے جمع کرنے جارہے تھے۔ اوبیریہ مارگ پر مجرموں نے ریوالور کی نوک پر گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور پھر سب کو گاڑی سے اتارا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ تاجر نے فوری طور پر مقامی پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔
جھارکھنڈ میں تاجر سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لوٹ - مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل
جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن علاقے میں پیر کے روز مسلح مجرموں نے ایک کاروباری شخص سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔
![جھارکھنڈ میں تاجر سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لوٹ جھارکھنڈ میں تاجر سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لوٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11373107-939-11373107-1618213973642.jpg)
جھارکھنڈ میں تاجر سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لوٹ
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیتے ہوئے پکڑنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی