جموں:جموں نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں دوستوں کے آپسی جھگڑے میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات تین دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ اس دوران دو دوستوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ اس میں ایک دوست نے دوسرے دوست پر گولی چلائی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اروند سنگھ ہلاک ہوگیا۔ یہ معاملہ نگروٹا ویز علاقہ کے متھوار بلاک کے اگھور گاؤں میں پیش آیا۔پولیس نے ملزم دوست کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کی دیر رات اگور گاؤں میں فائرنگ کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جھگڑے کے بعد لکھن پال سنگھ نے اروند سنگھ پر گولی چلائی اور فائرنگ کے نتیجے میں اروند کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ملزم کو بان ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا۔
Youth Shot Dead جموں میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ہلاک - جموں میں لاش ملی
جموں میں ایک 28 سالہ شخص کو مبینہ طور پر دوست نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں دوستوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ متوفی کی شناخت اروند سنگھ کے طور پر ہوئی۔
مزید پڑھیں:Unidentified Body Recovered in Srinagar: سرینگر کے کرن نگر علاقے سے عدم شناخت لاش برآمد
واقعہ کے وقت ایک اور دوست بھی موقع پر موجود تھا۔ اروند کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم ایس جموں بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔ دریں اثنا، بدھ کے روز باہو قلعہ کے قاسم نگر علاقے میں ایک اور نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں پائی گئی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، فوری طور پر اس شخص کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔