انہوں نے کورونا سے بچنے کے لئے سڑکوں پر 'گھر بیٹھیں، محفوظ رہیں'، 'کورونا جاو' اور کورونا کا ایک نقشہ جس میں ایک ڈاکٹر کے پیچھے لوگ کھڑے ہیں اور وہ انہیں کورونا سے بچا رہا ہے، کو پینٹ کیا ہے تاکہ لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں ہاتھ بٹایا جاسکے۔
ایک نوجوان نے سڑکوں کو پینٹ کرنے کے بارے میں میڈیا کو بتایا: 'ہم نے سڑکوں کو پینٹ کرنے کا کام اس لئے کیا تاکہ لوگ جب باہر نکلیں گے تو وہ کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے، کیونکہ ہم نے دیکھا کہ لوگ باہر نکلتے وقت لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کررہے ہیں'۔