اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: چین کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع کے پیش نظر ادھمپور میں نوجوانوں نے چین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔

ادھم پور: چین کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج
ادھم پور: چین کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

By

Published : Jun 17, 2020, 9:36 PM IST

مشرقی لداخ کے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے مابین تنازع پر جموں کے ضلع ادھمپور کے نوجوانوں نے چین کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل نو جوانوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے'مردہ باد کے نعرے لگائے'۔

ادھم پور: چین کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ 'چین نے بھارت کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اور چھپ کر بھارتی جوانوں پر وار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی افواج میں یہ ہمت نہیں کہ بھارتی جوانوں کے سامنے آسکے۔ مظاہرے کے دوران سبھی نے یہ قسم اٹھائی ہے کہ آج کہ بعد وہ لوگ چین کی تیار شدہ کوئی اشیاء نہیں خریدیں گے، اور مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے۔

،انہوں نے مزید کہا کہ' اگر کبھی بھی بھارت سرکار کی جانب سے چین کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے انہیں بلایا گیا تو وہ چین کے دانت کھٹے کر دیں گے

مزید پڑھیں:افغانستان: طالبان حملے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ لداخ میں جوانوں کی شہادت کے خلاف عوامی سطح پر سخت غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سماجی اور سیاسی سطح پر چین کی جارحیت کا جواب اسی کے انداز میں دینے کے مطالبے نے اور بھی زور پکڑ لیا ہےاس موقع پر سرحد پر ہلاک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details