اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایڈوائزری سے یاتری مایوس - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے امر ناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر ریاست چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹنے سے متعلق جاری ایڈوائزری کے بعد جموں میں کئی دنوں سے مقیم یاتری کندھوں پر سامان لادے بس اور ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔

یاتری مایوس

By

Published : Aug 3, 2019, 12:59 PM IST

بس اور ریلوے اسٹیشنوں پر یاتریوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

مختلف ریاستوں سے امرناتھ گپھا کا درشن کرنے آئے یاتریوں کو بیچ راستے سے ہی واپس لوٹانے سے ان میں کافی مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔

یاتری مایوس

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ سال بھر یاترا کا انتظار کرتے ہیں اور اب جموں پہنچ کر بنا درشن کیے واپس لوٹنے سے وہ بے حد مایوس ہیں۔

وہیں یاتریوں نے ناقص انتظامات کی بھی شکایت کی ہے۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ اگر حفاظتی انتظامات کے چلتے انہیں واپس بھیجا جا رہا ہے تاہم سرکار کو بس اسٹیشن وغیر پر یاتریوں کے لئے پختہ انتظامات کرنے چاہیے تھے۔

تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر وادی کشمیر چھوڑنے سے جہاں یاتری مایوس نظر آ رہے ہیں وہیں ان حالات میں ہزاروں مزید فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر کی عوام میں بے چینی، غیر یقینیت کے ساتھ ساتھ افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details