ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں چناب دریا پر بنے والا ریلوے پل دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس پل پر کام کرنے والی کمپنی نے آج ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آج اس پل کی اوور آرچ ڈیک لانچنگ کا کام گولڈن جوائنٹ کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران پل پر آزادی کے امرت مہوتسو میں حصہ لیتے ہوئے ترنگا پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس پل کی تعمیر کے بعد سرینگر ریل نیٹ ورک کے ذریعے ملک سے جڑے گا۔ World's highest Chenab railway bridge deck work completed
چناب پل میں 93 ڈیک حصے ہیں، جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 85 ٹن ہے۔ یہ پل 1315 میٹر لمبا ہے اور یہ دنیا کا سب سے اونچا ریلوے برج ہے جو دریا کی سطح سے 359 میٹر بلندی پر ہے۔ یہ پیرس (فرانس) کے مشہور ایفل ٹاور سے 35 میٹر اونچا ہے۔ پل کی تعمیر میں 28،660 میگا ٹن اسٹیل ، 66،000 کلو گرام کنکریٹ لگا ہے۔
واضح رہے کہ دریائے چناب پر تعمیر ہونے والا یہ ریل برج ادھمپور – سرینگر – بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔ یہ برج چناب کے گہرے نالوں کو پار کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس برج کے مین محراب کی لمبائی 467 میٹر ہے۔ اس برج کی اونچائی دریا کی سطح آب سے 359 میٹر ہے جو ایفل ٹاور سے 35 میٹر اونچا ہے۔