اردو

urdu

ETV Bharat / state

کینسر کا علاج ممکن، سماجی بیداری ضروری: ڈاکٹر اشوتوش گپتا - world cancer day

ہر برس چار فروری کو مہلک کینسر بیماری سے آگاہی کے لیے عالمی یوم کینسر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر سمت آج پوری دنیا میں 'کینسر ڈے' منایا گیا اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

world-cancer-day-exclusive-interview-with-oncologist-jammu-medical-college-dr-ashutosh-gupta
world-cancer-day-exclusive-interview-with-oncologist-jammu-medical-college-dr-ashutosh-gupta

By

Published : Feb 4, 2021, 8:52 PM IST

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے میڈیکل کالج میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں کے ہمراہ کینسر کے مریضوں نے شرکت کی۔

ویڈیو
عالمی یوم کینسر کے موقع پر جموں میڈیکل کالج کے اونوکالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اشوتوش گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ' کینسر ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ کہ کینسر نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ دوسرا تمباکو، سگریٹ نوشی کی وجہ سے بھی یہ مرض جنم لیتا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی یوم کینسر: کینسر کے ماہر ڈاکٹر کا خصوصی انٹرویو


انہوں نے کہا کہ' کینسر کا علاج ممکن ہے۔ وقت پر علاج ہونے سے جان بچائی جا سکتی ہے لہذا سماج کے خوف کے بغیر اس مرض کو اپنے لواحقین کو بتائیں اور علاج کرائیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق رواں عشرے میں اس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور یہ مرض بڑی عمر کی خواتین اور نوعمر لڑکیوں تک کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔'

واضح رہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی شائع کردیہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہلاکتوں میں سے ہر آٹھویں ہلاکت کی وجہ کینسر ہے۔

دنیا بھر میں ہر برس تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں، یہ تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details