جموں:ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے پیر کے روز صوبہ کے گرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ صوبہ کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے سرمائی زون کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں مرحلہ وار طریقے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
حکم نامے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک 11 دسمبر سے 29 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی، جبکہ نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک یہ تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہو کر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ اس سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔