اردو

urdu

By

Published : May 21, 2020, 2:22 PM IST

Updated : May 21, 2020, 9:54 PM IST

ETV Bharat / state

جموں: لاک ڈاؤن میں نرمی، شراب پینے والوں کی موج

جموں میں 60 روز بعد لاک ڈان میں نرمی اور شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت کے بعد شراب لینے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

شراب دکانوں کے باہر بھاری بھیڑ
شراب دکانوں کے باہر بھاری بھیڑ

خطے کے گاندھی نگر، ریل ہیڈ کمپلکس، بی سی روڈ میں واقع شراب کی دکانوں کے باہر لوگوں کی زبردست قطار دیکھی جانے لگی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ لوگ شراب کی دکان کھلنے کے انتظار میں تھے۔

شراب دکانوں کے باہر بھاری بھیڑ

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 60 روز سے جاری لاک ڈاؤن میں آج نرمی دی گئی ہے اور آج شراب کی دکانوں پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ضلع جموں میں چالیس شراب کی دوکانوں کو آج کھولنے کا اجازت دیا گیا۔ صبح سے ہی جموں کے گاندھی نگر، ریل ہیڈ کمپلکس ،بی سی روڈ میں واقع شراب کی دکانوں پر لوگوں کا رش لگا رہا۔

لوگوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں میں افراتفری پھیل گئی جسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس و سی آر پی ایف کی بھاری نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے

شراب دوکانوں کے مالکان نے پہلے ہی سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے دکانوں کے آگے چاک سے دائرے بنا دیے تھا لیکن خریداروں کی بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں نے سوشل ڈسٹینسنگ کو نظر انداز کر دیا۔

Last Updated : May 21, 2020, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details