اردو

urdu

ETV Bharat / state

حالات بہتر ہونے کے بعد پھر کشمیر آئیں گے: مہاجر مزدور - سرما کی آمد

مہاجر مزدوروں کا کہنا ہے کہ وادی میں حالات بہتر ہونے اور موسم سرما کے اختتام کے بعد وہ واپس کشمیر لوٹ آئیں گے۔

حالات بہتر ہونے کے بعد پھر کشمیر آئیں گے: مہاجر مزدور
حالات بہتر ہونے کے بعد پھر کشمیر آئیں گے: مہاجر مزدور

By

Published : Oct 20, 2021, 7:59 PM IST

وادی کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو قتل کیے جانے کے بعد وادی کے مختلف مقامات پر کام کر رہے غیر مقامی مزدور واپس اپنے وطن لوٹ رہے ہیں، تاہم انکا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی وہ کشمیر واپس لوٹ آئیں گے۔

حالات بہتر ہونے کے بعد پھر کشمیر آئیں گے: مہاجر مزدور

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کام کر رہے غیر مقامی مزدور جموں ریلوے اسٹیشن پر اپنی اپنی منزلوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وادی کشمیر سے اچانک اور ان حالات میں واپس لوٹنے کا انہیں بے حد افسوس ہے تاہم ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی وہ واپس کشمیر لوٹ آئیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے متعدد مزدوروں، کاریگروں نے بتایا کہ انہیں کشمیریوں سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ کشمیریوں نے انکی ہمیشہ مدد کی ہے۔

انہوں نے کشمیریوں کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے اور انکی مزدوری دبوچنے کی افوہوں کی بھی تردید کی۔

مزید پڑھیں:سرینگر: غیرمقامی مزدوروں پرحملوں کے خلاف احتجاج

بعض مزدوروں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سرما کی آمد سے قبل ہی وہ واپس لوٹ جاتے تھے تاہم رواں برس محض دو یا تین ہفتے قبل ہی وہ اچانک واپس اپنی ریاستوں کو لوٹ رہے ہیں۔

غیر مقامی مزدوروں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے اور موسم سرما کے اختتام کے بعد وہ واپس کشمیر لوٹ آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details