اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Kashmiri Pandit پورن کرشن بٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کا وعدہ، منوج سنہا - منوج سنیا کا اعلان

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گزشتہ ماہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈت کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا، 'انتظامیہ ان کی اہلیہ کو مستقل سرکاری نوکری فراہم کرے گی نیز متاثرہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔' Manoj Sinha On Kashmiri Pandit

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 4, 2022, 3:46 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گذشتہ ماہ جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈت کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔Manoj Sinha On Kashmiri Pandit

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ گاؤں میں مشتبہ جنگجوؤں نے 15 اکتوبر کو پورن کرشن بٹ نامی ایک پنڈت پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

منوج سنہا نے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں شہید شری پورن کرشن بٹ جی کے اہلخانہ سے ان کی جموں میں واقع رہائش گاہ پر ملاقی ہوا اور انہیں تعزیت پیش کی۔'

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا ٹویٹ

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’انتظامیہ ان کی اہلیہ کو مستقل سرکاری نوکری فراہم کرے گی نیز متاثرہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔'

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit Cremated in Jammu کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details