اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیکیج کا اصل حقدار کون؟ - مہاجرین

مرکزی حکومت نے پانچ ہزار تین سو (5300) پاکستانی مہاجرین کے لیے بازآباد کاری پیکیج کا اعلان کیا ہے لیکن بازآباد کاری سے متعلق محکمے کے دفتر میں محض 500 خاندان کا اندراج ہے۔

پیکیج کا اصل حقدار کون؟

By

Published : Oct 17, 2019, 5:16 PM IST

مرکزی حکومت کے فیصلے کے پانچ دن بعد پاکستانی مہاجرین کی بازآبادکاری کے لیے 5300 ایسے خاندانوں کو اس خصوصی پیکیج کے تحت گھر بنانے اور انہیں مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن باز آبادکاری کے ریاستی دفتر میں صرف 500 ایسے خاندانوں کا نام درج ہے جو کہ بیرون ریاست سے آکر جموں کشمیر میں قیام پزیر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار پر اگر نظر ڈالی جائے تو صرف 500 خاندان ہی ایسے ہیں جو کہ بیرون ریاست سے آکے جموں و کشمیر میں پناہ لے رکھی ہے۔ تاہم اس تعلق سے کوئی بھی افسر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تاکہ حقیقی مستحقین کی تعداد واضح ہو پائے ۔

پیکیج کا اصل حقدار کون؟
ریاستی حکومت نے بے گھر ہونے والے 26319 خاندانوں کے لیے امداد کی سفارش کی ہے جس کے بعد مرکزی حکومت نے 5.5 لاکھ روپیے کے پیکیج کے طور پر مالی امداد کی منظوری دی اس بات کی تصدیق بازآباد کاری کے صوبائی افسر مشتاق حسین ملک نے کی۔

انہوں نے کہا کہ صرف 500 خاندانوں کی فہرست ہمارے دفتر میں موجود ہے جو بیرون ریاست سے جموں آئے ہوئے ہیں اور میں نے جموں کے صوبائی کمشنر و ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا بعد میں صوبائی کمشنر نے پاکستانی مہاجرین کی فائل سول سیکرٹریٹ کو ارسال کردی۔

مشتاق حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ان کو کوئی بھی سرکاری حکم نامہ نہیں ملا کہ کیا ریاست کے باہر رہ رہے پاکستانی مہاجرین کے لیے بھی پیکیج کا اعلان ہوا ہے یا صرف ان خاندانوں کے لیے جو جموں و کشمیر میں مقیم ہیں کیونکہ یہاں صرف 500 ہی خاندانوں کے نام درج ہیں۔
دوسری طرف پاکستانی مہاجرین کو بازآبادکاری کی حمایت کرنے والی تنطیم کے چیئرمین راجیو چینی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو واضح کر لینا چاہئے کہ اس پیکیج کا حقیقی مستحقین کون ہے؟ کیونکہ 9 اکتوبر کو مرکزی حکومت نے پاکستان سے آئے ہوئے بے گھر افراد کو تشویش میں ڈال دیا ہے، جب مرکزی کابینہ نے 5300 خاندانوں کو بسانے اور مالی امداد دینے کی بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی حقدار کو تب بازآباد کاری پیکیج کا فائدہ ملے گا جب پورے ملک میں مہاجرین کے لیے پیکیج کا اعلان ہو کیونکہ انہیں بیرون ریاست میں رہ رہے مہاجرین کے فون کالز آرہے ہیں، جو کہ دہلی پنجاب،اترپردیش، اتراکھنڈ وغیرہ میں رہ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details