لیبر کمشنر عبدالرشید وار نے آج جموں و کشمیر بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرس ویلفیئر ایکٹ کے تحت ضلع سرینگر کے 1,514 رجسٹرڈ تعمیراتی ورکروں کے لیے فلاحی اِمداد کے طور پر 1,06,99600 روپے کی رقم جاری کی۔
اِس موقعہ پر لیبر کمشنر نے کہا کہ اِس فلاحی اِمداد کا واحد مقصد اِن ورکروں کو اَپنے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں بالخصوص کووِڈ وَبائی بیماری کے مشکل وقت میں مدد کرنا ہے۔ اُنہوں نے اِن ورکروں کو بروقت اِمداد جاری کرنے میں محکمہ کے رول کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے تعمیراتی کارکنوں کو سماجی و معاشی بااِختیار بنانے کے لئے محکمہ کی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹویٹر ہینڈل شروع کرنے پر اَفسران کی تعریف بھی کی۔