جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ میں کشمیر خطہ کے 52 سینئر رہنما پارٹی سے ناراضی ہیں جن میں جموں و کشمیر میں پارٹی کے نائب صدر اور کشمیر انچارج صوفی محمد یوسف، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، میڈیا انچارج منظور احمد شامل ہیں۔ ناراض لیڈران کا الزام ہیں کہ جموں سے بی جے پی رہنماؤں کو لاکر کشمیریوں کو بے وقف بنایا جارہا ہیں اور جموں کے بی جے پی لیڈران کی پارٹی میں مداخلت بڑھ رہی ہے۔ وہیں 5 اگست 2023 کو سرینگر میں منعقدہ پروگرام میں صرف چند ہی بی جے پی لیڈران نے حصہ لیا تھا۔
BJP Jammu & Kashmir جموں و کشمیر بی جے پی کو جھٹکا، نائب صدر یوسف صوفی سمیت 52 رہنماؤں نے احتجاج درج کرایا - کشمیر میں بی جے پی کو جھٹکا
جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ میں کشمیر خطہ کے 52 سینئر رہنما پارٹی سے ناراضی ہیں جن میں جموں و کشمیر میں پارٹی کے نائب صدر اور کشمیر انچارج صوفی محمد یوسف، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، میڈیا انچارج منظور احمد شامل ہیں۔ We protest against hijacking Kashmir Unit of Bjp by Jammu leaders: Sofi Yousuf
کشمیر بی جے پی یونٹ کے سئنر لیڈران نے آج سرینگر میں میٹنگ طلب کی جس کے بعد جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا بھی دوپہر کو کشمیر پہنچ گئے اور ناراض لیڈران سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے سئنر لیڈر صوفی محمد یوسف نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ بات صحیح ہے کہ پارٹی میں کچھ لیڈران کے مسائل ہیں جن پر بات کی جائے گی اور ان مسائل سے پارٹی ہائی کمان کو واقف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ناراض لیڈر پارٹی سے استعفیٰ نہیں دے رہا ہے بلکہ صرف اپنا احتجاج درج کررہا ہے۔ ان کے مسائل کو پارٹی ہائی کمان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے جموں کے چند لیڈران پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر کے کارکنان کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
TAGGED:
کشمیر میں بی جے پی کو جھٹکا