مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت کے ولرہامہ پہلگام علاقے میں نبی اکرم ﷺ شان مبارک میں گستاخی کے خلاف مقامی لوگوں نے پر امن احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گستاخوں کے خلاف سخت سے سخت کارورائی کی جائے۔واضح رہے گذشتہ ہفتہ بھارت سرکھشا منچ کے رہنماؤں نےجموں میں حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی اور توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جسپر یہ تحریر آویزاں تھی کہ' شان رسول ﷺمیں گستاخی ہر گرز برداشت نہیں'۔گستاخوں کو کڑی سے کڑی سزا دو۔