جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان رہنما اور حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبر وحیدالرحمان پرہ کو ضمانت مل گئی ہے۔ جموں میں قائم این آئی اے کورٹ نے پرہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس این آئی اے نے پرہ پر الزام لگایا کہ وہ عسکریت پسندی کے ایک بڑے معاملے سے منسلک ہیں جس میں جموں و کشمیر پولیس کے افسر دیویندر سنگھ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
گزشتہ ماہ 19 دسمبر 2020 کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک خصوصی جج نے پرہ کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم سنایا۔ اس کے بعد انہیں جموں کی امفلہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پوچھ گچھ کے بعد وحید پرہ پر ایک ملزم عرفان شفیع میر سے مبینہ طور پر 'قریبی روابط' ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔