اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سچیت گڑھ میں واگھہ بارڈر کے طرز پر رنگا رنگ تقریب کا منصوبہ' - راگھو لنگر

صوبائی کمشنر جموں نے منگل کو سچیت گڑھ میں میڈیا کو بتایا کہ 'اس علاقے میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت ہے کہ سچیت گڑھ سرحد پر واگھہ بارڈر کے طرز پر ایک تقریب ہو جس میں 36 بٹالین بی ایس ایف کے جوان حصہ لیا کریں گے'۔

'سچیت گڑھ میں واگھا بارڈر کے طرز پر رنگا رنگ تقریب کا منصوبہ'
'سچیت گڑھ میں واگھا بارڈر کے طرز پر رنگا رنگ تقریب کا منصوبہ'

By

Published : Jun 16, 2021, 12:42 PM IST

صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت شہر کے مضافات میں واقع سرحدی علاقہ سچیت گڑھ میں واگھہ بارڈر کے طرز پر ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

تاہم واگھہ بارڈر میں ہونے والی روایتی پریڈ تقریب کے برعکس سچیت گڑھ میں صرف بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان حصہ لیں گے یعنی یہ بھارت اور پاکستان کی مشترکہ پریڈ تقریب نہیں ہوگی۔

صوبائی کمشنر نے منگل کو سچیت گڑھ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'اس علاقے میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت ہے کہ سچیت گڑھ سرحد پر واگھہ بارڈر کے طرز پر ایک تقریب ہو جس میں 36 بٹالین بی ایس ایف کے جوان حصہ لیا کریں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'تاہم اوکٹرائی پوسٹ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں صرف ہماری طرف کی فوج اور لوگ شرکت کریں گے۔ ہماری بی ایس ایف کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ہم نے اوکٹرائی پوسٹ کو سیاحت کا مرکز بنانے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ ہم معاملے پر آگے کی کارروائی جاری رکھیں گے'۔

ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ انہوں نے اپنے آج کے دورے کے دوران گھرانہ ویٹ لینڈ کا بھی دورہ کیا جس میں بقول ان کے بڑی تعداد میں مہاجر پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وہاں زمین کے حصول کو لے کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کے لئے ہم نے آج وہاں کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ وہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ گھرانہ ویٹ لینڈ کو ایک اچھا سیاحتی مقام بنایا جائے'۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details