جموں و کشمیر انتظامیہ کے حکم کے مطابق محکمہ مال کی جموں ضلع میں 'گھر سے گھر تک' مہم مسلسل جاری ہے۔ اس مہم کے تحت محکمہ مال کی جانب سے ہر ہفتے بدھ کے روز لوگوں کے گھر تک رسائی کر کے ان کو محکمہ سے متعلق ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ادھمپور: مہنگائی کے خلاگ کانگریس کارکنان کا احتجاج
اس مہم کے تحت گزشتہ ایک ماہ میں جموں ضلع کے مختلف علاقوں میں محکمہ کی جانب سے 2073 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زمین کی حصولی کے 650 اور صحت کارڈوں کو جاری کرنے کے لیے 4638 لوگوں کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔ محکمہ مال کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ہر ہفتے ایک دن پروگرام منعقد کر کے 150 گاﺅں کے مکینون کو سہولیات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔