اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔
جموں میں 'اپنی پارٹی' میں شامل ہوئے کارکنوں کی شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران موصوف نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس معاملات میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ وائرس کے مزید پھیلاﺅ کو کم کرنے کے لئے زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔