اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں یونیورسٹی میں مختلف کھیل سرگرمیوں کو انجام دیا گیا - جموں و کشمیر کے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس

جموں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تین روزہ یوٹی لیول کا گرلز انٹر ڈسٹرکٹ پروگرام جموں و کشمیر کے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے کیا گیا، جس کا آج آخری دن تھا۔

various sports activities were conducted at Jammu University
جموں یونیورسٹی میں مختلف کھیل سرگرمیوں کو انجام دیا گیا

By

Published : Feb 15, 2021, 10:26 PM IST

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے جموں یونیورسٹی میں محکمہ یوتھ سروسز اسپورٹس کی جانب سے یوٹی لیول کے گرلز انٹر ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت آج مختلف کھیل سرگرمیوں کو انجام دیا گیا۔

جموں یونیورسٹی میں مختلف کھیل سرگرمیوں کو انجام دیا گیا

جس میں جموں کشمیر کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، خاص طور سے وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ، کولگام، بڈگام، سرینگر، شوپیاں، کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، پروگرام میں شرکت کر رہی گرلز کھلاڑیوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں دوسری لڑکیوں کو اسپورٹ کے بھی میدان میں لڑکوں پر بازی لے جانے کی ترغیب بھی دی۔

بتا دیں کہ جموں کشمیر میں مرکزی سرکار کی طرف سے کھیل کود کو فروغ دینے کی غرض سے کشمیر صوبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو جموں میں متعدد مقامات پر تربیت بھی دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details