اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lieutenant Governor on Vaishno Devi Stampede: ماتا ویشنو دیوی بھگدڑ، لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا

ایل جی نے ماتا ویشنو دیوی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے تعلق سے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشیا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہےJ&K Lieutenant Governor Orders High-Level Probe۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا

By

Published : Jan 1, 2022, 10:46 AM IST

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا جموں میں بھگدڑ مچ جانے سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہےJ&K Lieutenant Governor Orders High-Level Probe۔ انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ سے 12 زائرین ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اُن کے مطابق یہ واقع کیسے رونما ہوا اس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی اس معاملے پر بات کی۔

ایل جی نے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہےJ&K Lieutenant Governor Orders High-Level Probe۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کٹرا علاقے میں موجود ماتا وشنو دیوی مندر میں سال کے جشن کے دوران مچی بھگڈرمیں 12 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ قریب 2 درجن سے زائد زخمی ہیںVaishno Devi Stampede۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کم از کم 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر گوپال دت کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں ملی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو نرائنا ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

غور طلب ہوکہ نئے سال کے موقع پر ماتا ویشنو دیوی کے دیدار کے لئے کئی صوبوں سے عقیدت مند کٹرا پہنچتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details