جموں:جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے سدھرا علاقے میں ایک مندر کے اندر گھس کر ناملعوم شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں توڑ پھوڑ کی۔ اس توڑ پھوڑ کے خلاف جموں کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس نے سدھرا علاقہ میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ سیاسی مباسرین کے مطابق اس طرح کے واقعات جموں کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی ایک اور کوشش ہے تاکہ لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جائے Temple Vandalised in Jammu۔
مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کی رات کو نامعلوم افراد نے جموں کے سدھرا علاقے میں قائم کالی ماتا دیوی مندر کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ مقامی لوگوں کو اس واقعے کی اطلاع صبح سویرے ملی جب وہ مندر میں گئے۔ پولیس نے علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کی ہے تاکہ علاقے میں صورتحال پر امن رہے۔ پولیس فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وہیں مندر میں داخلے پر بھی فی الحال پابندی لگا دی گئی ہے۔