جموں: پروفیسر محمد ریاض احمد صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی اور پروفیسر شہاب عنایت ملک پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں خالد حسین نے نند لال نیرنگ سرحدی کے شعری مجموعہ کومنظر عام پر لانے کے لیے مرتب ڈاکٹر سیدتقی عابدی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نند لال نیرنگ سرحدی کی شاعری زندگی کے حقائق کی عکاس ہے ۔ انہوں نے انسانیت ،مساوات ،بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے موضوعات کواپنی شاعری میں بہت دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔ خالد حسین نے کہا کہ نیرنگ سرحدی کی شاعری دِلوں کوملانے کاکام کرتی ہے اور انسانی اقدار کی پیروی کرنے پرزور دیتی ہے۔ انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے صدرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کاشکریہ اداکیا۔Book Release function
نریش نیرنگ نے اپنے خطاب میں نند لال سرحدی کے شعری مجموعے کی خوبیوں پر روشنی ڈالی اور اس مجموعے کو منظر عام پر لانے کے لیے ڈاکٹر تقی عابدی کے رول کو سراہا .انہوں نے زبانوں کی ترقی میں اردو اور ہندی شاعری کی اہمیت اور کردار پربھی خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کتاب کی رونمائی تقریب کے لیے شعبہ اُردو کے تعاون کوبھی سراہا۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبہ اردو، جموں یونیورسٹی کا شمار بھارتی جامعات کے متحرک شعبوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گمنام شعراء وادباء کو منظر عام پر لانے اوران پر تحقیق کے لیے اُردو والوں کوکام کرنے کی کافی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے شعبہ اُردوکے صدر پروفیسر محمدریاض سے نندلال سرحدی کے شعری مجموعے پر تحقیق کروانے کی بھی اپیل کی۔