اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پُرعزم' - مرکزی وزراء

نریندر مودی حکومت کے 'میگا آؤٹ ریچ پروگرام' کے تیسرے روز مرکزی وزراء کے گروپ نے جموں خطے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس گروپ میں جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، پرتاپ سرنگی اور دیباشری چودھری شامل تھے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jan 21, 2020, 8:37 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:09 PM IST

دورہ کے دوران مرکزی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے ادھمپور ضلع کے ٹکڑی بلاک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے کہا کہ ان کا دورہ لوگوں سے ملنا ہے اور یہ جاننا ہے کہ کس طرح کی ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ہم لوگ یہاں نمائندوں کے طور پر یہ جاننے کے لیے آئے ہیں کہ کام کاج کس طرح سے چل رہا ہے۔ ہم لوگوں سے جاننا چاہتے ہیں کہ مزید کیا کام ہوسکتا ہے۔

نریندر مودی حکومت کے 'میگا آؤٹ ریچ پروگرام' کے تیسرے روز مرکزی وزراء کے گروپ نے جموں خطے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس گروپ میں جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، پرتاپ سرنگی اور دیباشری چودھری شامل تھے۔

تینوں وزراء پیر کی صبح جموں پہنچے اور بالترتیب ادھمپور، کٹھوعہ اور جموں اضلاع کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ وزراء نے عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور عام لوگوں سے بات چیت کی۔

وی کے سنگھ نے ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اور لوگوں کی شکایات سنی۔ اپنے خطاب میں وزیر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ نریندر مودی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں سے ملنا ہے اور یہ جاننا ہے کہ کس طرح کی ترقی ہو رہی ہے۔ ہم لوگ یہاں نمائندوں کے طور پر یہ جاننے کے لیے آئے ہیں کہ کام کاج کس طرح سے چل رہا ہے۔ ہم لوگوں سے جاننا چاہتے ہیں کہ مزید کیا کام ہوسکتا ہے۔

مرکزی وزراء پرتاپ سرنگی اور دیبشری چودھری نے بھی دن بھر کٹھوعہ، جموں کے کئی بلاکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان علاقوں میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔

اگلے چار دنوں میں روی شنکر پرساد، رمیش پوکریال نشان، جی کشن ریڈی ، مختار عباس نقوی اور شریپڈ نائک پر مشتمل پانچ مرکزی وزراء وادی کشمیر کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اتوار کے روز ضلع ریاسی کے موری گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔
موری کے مڈل اسکول کے قریب عوام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسمریتی ایرانی نے پارلیمنٹ اور اربن لوکل باڈیز انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر مقامی لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی کے تحت 8 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔اسی طرح سے نیشنل سیفران مشن کے تحت 24 ہزار سیفران کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے متعدد مطالبات موصوف وزیر کے سامنے رکھے اور اسمرتی ایرانی نے ان کے مطالبات کو فوری طور حل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details