مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ایم جموں میں آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نشنک نے کہا، ’’آج کی اس متحرک دنیا میں جہاں ہم روز نئے نئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، خصوصاً کورونا جیسی وبا کی وجہ سے نئے چیلنجز کے پیش نظر سبھی کو خاص طور سے طلباء کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینی ہوگی۔ ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانا اور انہیں اسے جسمانی صحت کے مساوی ہی اہمیت دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، انتہائی اہم ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آئی آئی ایم جموں میں ’خوشی‘ پر مبنی یہ مرکز پوری طرح سے ذہنی فلاح کے لئے وقف ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک نرالی پہل ہے اور یقیناً یہ اپنے قیام کے مقصد کو پوراکرے گا۔