جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں پہنچیں گے۔ وزیر دفاع یونیورسٹی میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 26 جون کو جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم (جموں یونیورسٹی) میں دفاعی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع تریکوٹہ نگر میں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کچھ سرحدی پوسٹوں پر وزیر دفاع کا دورہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔
بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول میں مرکزی وزیر دفاع جنرل زوراور سنگھ پیر کو صبح 11 بجے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جب کہ پروگرام میں سرکت کرنے والون کو صبح 10.30 بجے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ کانفرنس میں ریٹائرڈ سیکورٹی افسران اور دیگر کراس سیکشنز کے ساتھ سینئر لوگ بھی شرکت کریں گے۔ جس میں سیکورٹی سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔