اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ میں یاتریوں کے بھیس میں چور داخل، دو گرفتار - امرناتھ یاتریوں کا روپ دھار کر عقیدت مندوں کے پیسے

جموں میں واقع بھاگوتی نگر بیس کیمپ میں امرناتھ یاتری سے 21000 روپے چوری کرنے کے مبینہ الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Amarnath Yatra 2023
Amarnath Yatra 2023

By

Published : Jul 7, 2023, 9:06 AM IST

Updated : Jul 7, 2023, 11:44 AM IST

جموں:امرناتھ یاتریوں کا روپ دھار کر عقیدت مندوں کے پیسے اور سامان چوری کرنے والے دو بدمعاشوں کو بھاگوتی نگر بیس کیمپ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت راج کمار اور رام جیون ساکن گونڈہ، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے مسروقہ نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ شرپسند چوروں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے چوکسی بڑھا دی ہے۔ کیونکہ اگر چور کیمپ میں مسافروں کا روپ دھار کر داخل ہو سکتے ہیں تو کوئی ملک دشمن عناصر بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Role of Langar During Amarnath Yatra یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام کرنے والے منوج کمار سے خاص بات چیت

معلومات کے مطابق 4 جولائی کو مدھیہ پردیش کے اندور کے رہنے والے آنند شرما نے نواب آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ آنند شرما نے بتایا کہ بیس کیمپ میں اس کے 21 ہزار روپے چوری ہو گئے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کیمپ میں نصب سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس نے دو مشتبہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ اس نے نقدی چوری کی ہے۔ تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دونوں امرناتھ یاترا کی رجسٹریشن پرچی لے کر اندر داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی سخت سکیورٹی اور پرچی کے بغیر اندر نہیں جا سکتا۔ اس لیے ان لوگوں نے پہلے اپنا رجسٹریشن کروایا۔ اس کے ذریعے اندر گھس کر چوری کر لی۔ تھانہ نواب آباد کے انچارج کا کہنا ہے کہ اندیشہ ہے کہ یہ لوگ مزید چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نوآباد پولیس اسٹیشن نے امرناتھ یاتریوں کو جعلی ٹکٹ دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا تھا جنہوں نے تین سو سے زیادہ لوگوں کو جعلی رجسٹریشن کارڈ پیسے وصول کرکے فراہم کیے تھے۔

Last Updated : Jul 7, 2023, 11:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details