اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dead Bodies Found In Jammu جموں کے بشنا علاقے میں دو لاشیں برآمد - جموں میں دو لاشیں برآمد

جموں کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج دو افراد کی لاشیں پُراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشوں کو لواحقین کے سپرد کیا ۔

two male dead bodies found in jammu
two male dead bodies found in jammu

By

Published : Jan 17, 2023, 9:23 PM IST

جموں :جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے بشنا علاقے میں منگل کے روز جواں سال نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بشنا کے لاسوارا علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔متوفی کی شناخت 40سالہ رمیش کمار ساکن بہوری چیک ستواری کے بطور ہوئی ہے۔

اسی طرح کے اور ایک واقعے میں بشنا کے سکندر پور علاقے میں کھیت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ 25 سالہ راکیش منگل کی صبح کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تاہم بعد میں اُس کی لاش کھیت میں پائی گئی۔متوفی نے اپنے پیچھے دو بچوں کو چھوڑا ہے۔

پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details