ذرائع کے مطابق نروال سڑک حادثہ دراصل گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ان سبھی کو جے ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت سورج پرکاش، ساکن جموں اور بودھ راج، ساکن کٹھیال کی حیثیت سے کی گئی۔