جموں: شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام ’’جموں کشمیر اور بنگلہ دیش میں تخلیقی اردو ادب‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سیمینار پروقار مشاعرے اور دو اکیڈمک سیشنز کے ساتھ اختتام ہو گیا۔ سیمینار کے دوسرے روز ادباء، شعراء، دانشوروں، یونیورسٹی وکالج اساتذہ، طلباء، اسکالرس اورسول سوسائٹی ممبران کی کہکشاں کی موجودگی میں دواکیڈمک اجلاس منعقد ہوئے جن میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ Jammu University Hosts Two day Urdu Seminar
سیمنار میں مقررین نے جموں کشمیر اور بنگلہ دیش میں تخلیقی ادب کی صورتحال اوراہم اصناف ادب پرتبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیمینار منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ دیش کے پروفیسر غلام ربانی، کلکتہ سے پروفیسر نعیم انیس اور ملک کی دیگر جامعات سے تعلق رکھنے والے مندوبین اور ادباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کو اس نوعیت کے اہم موضوع پرسیمینار کے انعقادکیلئے مبارکباد پیش کی۔Jammu University Hosts International Urdu Seminar
اس موقع پرتکنیکی اجلاسوں کی صدارت کے فرائض پروفیسر غلام ربانی (بنگلہ دیش)، پروفیسر مشتاق عالم قادری (دہلی یونیورسٹی) ڈاکٹر ٹی آر رینا (جے اینڈ کے)، ڈاکٹر پریمی رومانی (پونے)، ولی محمد اسیر کشتواری (جموں و کشمیر)، ڈاکٹر نعیم انیس (کلکتہ)، ڈاکٹر محمد نصیر الدین (بنگلہ دیش)، ڈاکٹر سمیع الاسلام (بنگلہ دیش)، پروفیسر اسد اللہ وانی (جموں و کشمیر) نے انجام دیئے۔