اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing on LOC ارنیا سیکٹر میں دو بی ایس ایف جوان زخمی - سرحدی علاقوں میں فوجی جوانوں کی ہلاکتیں

جموں وکشمیر کے جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ Cross Border firing incidents in Jammu Kashmir

Firing on LOC
Firing on LOC

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 8:13 AM IST

Updated : Oct 18, 2023, 9:13 AM IST

Firing on LOC

جموں: جموں وکشمیر کے جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی شام پاکستانی رینجرس نے ارنیا سیکٹر میں 120بٹالین بی ایس ایف چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں زخمی جوانوں کو طبی امداد کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کی شناخت سرجیت وشواس اور آلوک کے بطور ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ارنیا سیکٹر میں کشیدگی کا ماحول تھا۔

مزید پڑھیں: ترن تارن میں بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو مار گرایا

واضح رہےکہ جموں کے مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں اس سے پہلے بھی بارڈر سکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) کے فوجی جوان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ بی ایس ایف کی جوابی کاروائی میں بھی کئی پاکستانی رینجرز اور درانداز ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف کے ہاتھوں آئے دن بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی دراندازوں کو یا تو ہلاک کیا جاتا ہے یا انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2023, 9:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details