اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عوام سے دوگنا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے' - سفر کرنا پبلک کے لئے مشکل ہو رہا ہے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اگست کے بعد نامساعد حالات کی وجہ سے اگرچہ زندگی کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا وہی ان نامساعد حالات کی وجہ سے پلوامہ کے اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کافی نقصان ہو اٹھانا پڑا۔ جس سے ان کے اہل وعیال کو فاقہ کشی پر مجبور ہونا پڑا۔

عوام سے دوگنا کرایا وصولا جا رہا ہے
عوام سے دوگنا کرایا وصولا جا رہا ہے

By

Published : Jun 27, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 4:18 PM IST

آج تقریبا 11 مہینوں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ پھر سے شروع ہونے لگا ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے گاڑی والوں کو دس کی بجائے پانچ ہی سواری اور اٹھانے پڑتی ہے جس سے عام لوگوں کو دوگنا کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے، وہی پٹرول اور ڈیزل کے دام بھی آسمان کو چھو رہے ہیں جس سے نہ صرف یہ پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہا ہے عام لوگوں کو بھی اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ پبلک ٹرانسپورٹ پبلک کے لئے ہوتا ہے وہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پبلک کے لئے مشکل ہو رہا ہے۔

عوام سے دوگنا کرایا وصولا جا رہا ہے

اس حوالے سے ایک مسافر غلام محی الدین نے بات کرتے ہوئے کہا پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پانچ ہی افراد کو بیٹھنے کے لئے کہتے ہیں تاہم ان سے دوگنا کرایہ لیا جاتا ہے جو ان کے بس میں نہیں ہوتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری وادی کے لوگ گھروں کے اندر ہی بیٹھے تھے اور عام لوگ دوگنا کرایہ نہیں دے سکتے ہیں۔ اب اگر سرکار ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرتی جس سے گاڑی والوں کو بھی دوگنا کرایا نہیں لینا پڑتا اور عام لوگوں کو بھی راحت ملتی۔

اس حوالے سے ڈرائیور فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا 'میں پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہوں آج گیارہ مہینوں کے بعد ہم کام پر نکلے ہیں لیکن ہمیں دس کے بجائے پانچ افراد کو بٹھانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سوار افراد کو دوگنا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں آج لوگوں کے اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ دوگنا کرایا ادا کر سکتے ہیں'۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر ایک طبقہ متاثر ہوا ہے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام لوگ خاص کر گاڑی والے حضرات کہ اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور نہ ہو۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 4:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details