ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں جموں شہر کے وسط میں مختلف مرحلے میں گاڑی چلانے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں اپیھلا، ڈوگرہ چوک سے ڈومانا، جیول سے گاندھی نگر، وکرم چوک سے ستواری، پنجتیرتھی سے آر ایس پورہ اور جگتی کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ شروع کیا گیا جس پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا۔
ساحل شرما نامی ایک شخص نے پبلک ٹرانسپورٹ کو شروع کرنے کے فیصلے کو کنفیوژن سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کو شروع کرنا ضروری تھا وہیں سماجی دوری کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کا ابھی تک علاج نہیں نکلا ہے۔