اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Poonch Highway جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال - Traffic resumes on Jammu Poonch highway

ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار جنگلات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے جانے والے تلاشی آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ Jammu Poonch highway restored

جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

By

Published : Nov 25, 2022, 11:54 AM IST

جموں:جموں پونچھ شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ بتادیں کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار جنگلات میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے جانے والے تلاشی آپریشن کے پیش نظر جمعرات کو اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی تھی۔ Traffic restored on Jammu Poonch Highway

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نار جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی کے شک پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں – پونچھ شاہراہ پر بھمبر گلی اور جارن والی گلی کے درمیان ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر جمعے کی صبح آٹھ بجے ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details