اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کرفیو کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال - سخت ترین بندشیں

سنیچر کی شام سے پیر کی صبح تک جاری رہنے والے کورونا کرفیو کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہا۔

کورونا کرفیو کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
کورونا کرفیو کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

By

Published : Apr 26, 2021, 12:36 PM IST

270کلومیٹر لمبی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر 34گھنٹوں تک کورونا کرفیو کے باعث ٹریفک معطل رہنے کے بعد شاہراہ پر پیر کی صبح ٹریفک بحال ہوا۔

واضح رہے کہ لیفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں لگاتار اضافے کے بعد ہفتہ کی شام 8بجے سے پیر کی صبح 6بجے تک 34گھنٹوں کے لیے کورونا کرفیو کا اعلان کیا تھا۔

کورونا کرفیو کے باعث جموں و کشمیر میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں۔ دکانیں، کاروباری ادارے بند رہے، لوگ گھروں تک ہی محدود رہے، وہیں سرینگر جموں - قومی شاہرا پر بھی ٹریفک معطل رہا۔

پیر کی صبح سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کیا گیا۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق صرف چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ ادھمپور میں درماندہ بڑی گاڑیوں کو ہی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details