رامبن: جموں-سرینگر قومی شاہراہ پانچ گھنٹے تک مسلسل بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی ہے۔ شاہراہ پر رامبن اور ناشری سیکٹر کے درمیان مہاڑ، کیفٹریہ موڑ اور دھلواس کے مقام پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل بند ہوگٸی تھی۔ Traffic restored
سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی تاہم سڑک کو بحال کرنے کیلے مشینری کام پر لگائی گئی تھی اور دوپہر قریب دو بجے شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے بحال کی گئی۔ واضح رہے کہ شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کرنے والے تعمیری کمپنیوں کی کٹائی سے شاہراہ پر پسیاں اور چٹانیں گر آنا ناشری، رامبن، رام سو اور بانہال سیکٹر میں روز کا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے شاہراہ پر چلنے والے مسافروں کو کئی گھنٹوں تک شاہرہ پر درماند رہنے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Srinagar-Jammu National Highway restored