اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Reliance Stores جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج - بازار ایسوسی ایشنز

جموں میں مقامی لوگوں کے ساتھ ہی مختلف بازار ایسوسی ایشنز کے اراکین نے ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against Opening Of Reliance Stores

جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج
جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 25, 2022, 5:31 PM IST

جموں: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں مختلف بازار ایسوسی ایشنز کے اراکین نے توی پل پر جمع ہو کر جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج

ارون گپتا نے کہا کہ حکام کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ ایسے سخت فیصلے لینے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے کیونکہ لوگ اس وقت وبائی امراض اور اس کے برے اثرات کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔گپتا نے کہا کہ اسٹور کھولنے سے عام دوکاندار کو نقصان پہنچے گا ۔ وہیں جموں میں عام لوگوں نے بھی اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے سے بے روزگاری کم نہیں بلکہ بڑھے گی۔ Protest Against Opening Of Reliance Stores

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ریلائنس بزنس ٹائیکون کو جموں میں مزید اسٹور کھولنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے چھوٹے دکانداروں کی فروخت براہ راست متاثر ہوگی، جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اپنے کاروبار سے متعلق کئی دیگر مسائل کی وجہ سے اپنے رزق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلائنس کو نیا اسٹور کھولنے کی اجازت دینا خطے کے چھوٹے کاروباروں کے لیے مہلک ثابت ہوگا جو کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سب کا خیال رکھے۔ Protest Against Opening Of Reliance Stores

بتادیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں نئے قوانین نافذ کیے گئے جس کے تحت اب ملک کے کسی حصے کا تاجر جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی آسانی سے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جموں خطے میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details