جموں میں سکیورٹی ایجنسیوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یومِ آزادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جموں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امکانی گڑبڑی سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
جموں: یومِ آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات - سکیورٹی ایجنسیوں کو ہوشیار
سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں آج صبح عسکریت پسندوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے جموں میں حفاظت کے مذید سخت انتظامات کیے گئے۔

یومِ آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات
یومِ آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات
جموں میں کئی مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے۔