اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 4:00 PM IST

ETV Bharat / state

آر ایس پورہ سڑک حادثہ: تین ہلاک، چار زخمی

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 48 سالہ گُرداس چند، 45 سالہ راج کمار اور کلدیپ کمار کے طور ہوئی ہے۔

Three dead, four injured in car accident in RS PURA JAMMU
آر ایس پورہ سڑک حادثہ: تین ہلاک، چار زخمی

جموں و کشمیر کے علاقہ آر ایس پورہ میں ایک کار حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کار توازن کھونے کے بعد سڑک سے پھسل گئی اور درختوں سے جا ٹکرائی۔

آر ایس پورہ سڑک حادثہ: تین ہلاک، چار زخمی

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تیز رفتار کار کچھ مقامی مزدوروں کو کھیتوں میں کام کے لئے لے جارہی تھی، جب وہ صبح تقریباً 8 بجے آر ایس پورہ کے علاقے گونڈلا گاؤں پہنچی اس وقت کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے درختوں سے جا ٹکرائی۔

پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 48 سالہ گُرداس چند، 45 سالہ راج کمار اور کلدیپ کمار کے طور ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 4:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details