جموں وکشمیر حکومت کی متواتر کوششوں کے سبب یونین ٹریٹری کے 1250 شہریوں جو کہ کووِڈ۔ 19لاک ڈاؤن کے سبب اُتراکھنڈ کے دُور دراز علاقوں میں درماندہ تھے، کو گزشتہ چار دنوں کے دوران وہاں سے نکالا گیا اور فی الوقت 37,147 یوٹی شہری براستہ لکھن پور جموں وکشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔
اسی طرح بنگلو ر سے درماندہ افراد کو لے کر پہلی ٹرین اودھمپور پہنچ چکی ہے اور 1100مسافروں کو لے کر گوا سے ایک اور ریل گاڑی پہنچ رہی ہے۔
جموں وکشمیر حکومت کے نوڈل آفیسر برائے مائیگرنٹ مزدوروں کے اعداد و شمار کے مطابق اُترا کھنڈ ریاست میں قریبی 2000 طلباء، کامگار اور دیگر اَفراد درماندہ ہیں جن میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 50 فیصد کو وہاں سے نکالا گیا ہے اور اس سلسلے میں اُترا کھنڈ کے دُور دراز علاقوں سے جن میں دھنولتی ، نینی تال، پٹوراگڑھ، چمولی، اترکاشی، پوڑی، چمپاوت، رودریاپراگ بھاگیشور، تہری گروال، پرتاپ گڑھ، بردکوٹ، دھڑچھولہ، المورا اور منشی یاری وغیرہ علاقوں سے درماندہ افراد نکالے گئے۔