اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ہربھجن سنگھ کو دیکھنے کے لیے جموں آیا ہوں‘ - کشمیری کرکٹ مداح پہنچے جموں

جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں پیر کے روز لیجنڈ لیگ کرکٹ کے چار میچ کھیلے جائیں گے۔Legends Cricket League Jammu

’ہربھجن سنگھ کو دیکھنے کے لیے جموں آیا ہوں‘
’ہربھجن سنگھ کو دیکھنے کے لیے جموں آیا ہوں‘

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 3:31 PM IST

’ہربھجن سنگھ کو دیکھنے کے لیے جموں آیا ہوں‘

جموں (جموں و کشمیر) :مندروں کے شہر جموں میں لیجنڈ لیگ کرکٹ کا پہلا میچ پیر کی شام جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہربھجن سنگھ کی قیادت میں منی پال ٹائیگرز اور ایرون فنچ کی قیادت میں ساؤدرن سپر اسٹارز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیجنڈ لیگ کے کرکٹ کھلاڑی جہاں گزشتہ شام ہی جموں پہنچے وہیں جموں سمیت وادی کشمیر سے بھی شائقین کرکٹ کی خاصی تعداد جموں پہنچ چکی ہے۔ اور بیس ہزار کے شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں پہلے میچ کے لیے دوپہر تک 17ہزار سے بھی زائد ٹکٹیں فروخت کی گئیں وہیں سینکڑوں افراد اپنی باری اور ٹکٹ کے انتظار میں لمبی قطاروں میں دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں:Legend Cricket League Match Jammu: جموں میں لیجنڈ لیگ کرکٹ، 8000 ہزار ٹکٹیں آئن لائن فروخت

اگلے تین میچز اسی اسٹیڈیم میں بدھ جمعرات اور جمعہ کو کھیلے جائیں گے اور اپنے آئیڈل کرکٹرز کو روبرو کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے کرکٹ شائقین گزشتہ کل ہی یہاں پہنچے تھے۔ پیر کو اسٹیڈیم کے باہر لمبی قطاروں میں ٹکٹ کا انتظار کر رہے کرکٹ شائقین نے بتایا کہ ان کی دانست میں پہلی مرتبہ یہاں اس نوعیت کا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں انہیں اپنے اسٹار کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کے مداح

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’میں ہربھجن سنگھ کا ہمیشہ سے فین (مداح) رہا ہوں، اور آج انہیں روبرو کرکٹ کھیلتے ہوئے لائیو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جس کے لئے میں گزشتہ شام ہی کپوارہ ضلع سے یہاں جموں پہنچا۔‘‘ ایک اور مداح جو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ ہمیشہ عرفان پٹھان کے دلدادہ رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ جموں آئے ہیں تاکہ وہ عرفان پٹھان کو اس بار ٹی وی پر نہیں بلکہ حقیقت میں اپنی آنکھوں کے سامنے لائی کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details