جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی Rahul Gandhi's ED Summon کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' ای ڈی کا سمن کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے Not a Political Revenge اور نہ ہی سرکار کو اس کے ساتھ کوئی سروکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ National Herald Case میں درج ایک پرانے کیس کی انکوائری چل رہی ہے۔
بتادیں کہ کانگریس نے پیر کے روز ای ڈی کی طرف سے راہل گاندھی کی طلبی کے خلاف ملک گیر احتجاج درج کیے تھے اور جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور جموں میں بھی کانگریس کارکنوں نے احتجاج درج کیا تھا۔ جموں کشمیر یونٹ بی جے پی کے صدر نے آج جموں کے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوارن کہاکہ راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کا سمن کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے۔