جموں:جموں یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے بینائی سے محروم اور جسمانی طور پر مخصوص (آرتھوپیڈک) طلبہ کو فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جموں یونیورسٹی نے ایسے طلبہ کے لیے کورس فیس معاف کر دی ہے۔ یہ فیصلہ جموں یونیورسٹی کی 120ویں سنڈیکیٹ میٹنگ میں لیا گیا۔ یہ میٹنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امیش رائےکی صدارت میں منعقدہوئی، جس میں محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار موجود تھے۔ سنڈیکیٹ نے ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل کے قیام کے لیے رہنما اصول اپنائے، یونیورسٹی میں بیک وقت دو تعلیمی پروگرام چلانے کے لیے ایک اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ جے یو کی ریسرچ پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ قانون میں انٹلیکچوئل پراپرٹی لاء میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس اور انٹلیکچوئل پراپرٹی لا میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: