اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ایئرپورٹ کا رنوے 5 مارچ سے 15 دنوں تک بند رہے گا - جموں ایئر پورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز

انڈین ایئر فورس نے جموں ایئر پورٹ کے رن وے کی مرمت کرنے کے سبب ائیرپورٹ اتھارٹیز اور ایئرلائنز کو جموں ایئر پورٹ کے رن وے کو مکمل طور پر 5 مارچ سے 20 مارچ تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

جموں ایئرپورٹ کا رنوے 5 مارچ سے 15 دنوں تک بند رہے گا
جموں ایئرپورٹ کا رنوے 5 مارچ سے 15 دنوں تک بند رہے گا

By

Published : Feb 17, 2021, 11:02 PM IST

تاہم جموں کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے سکریٹری سیول ایوی ایشن کو خط لکھ کر جموں ایئر پورٹ کے رنوے کو بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے جموں ایئر پورٹ پر رنوے بند نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے لکھا کہ جموں ائر پورٹ کے رنوے پر مرمت کرنے کا کام اس طرح کیا جائے تاکہ سیول ایئر ٹریفک متاثر نہ ہوں۔

چیف سیکرٹری نے اپنے خط میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایئر پورٹ پر رنوے کو بند کرنے کی وجہ سے جموں کشمیر انتظامیہ متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:غیرملکی سفارتکاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر

ذرائع کے مطابق انڈین ایئر فورس کی طرف سے رنوے بند کرنے کی ہدایت پر جموں ایئر پورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز نے جموں ایئرپورٹ کے رنوے کو 5 مارچ سے 20 مارچ تک مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details